ترکی کا بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کی پھانسی پر افسوس

63 سالہ قمر الزماں کو ڈحاکہ کی ایک عدلات میں پھانسی دی گئی ہے۔ ترکی کی وزارتِ خارجہ نے قمر الزمان کو پھانسی کی سزا دی جانے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

234075
ترکی کا بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کی پھانسی پر افسوس

بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قمر الزماں محمد کو کو پھانسی دے دی ہے۔
63 سالہ قمر الزماں کو ڈحاکہ کی ایک عدلات میں پھانسی دی گئی ہے۔
ترکی کی وزارتِ خارجہ نے قمر الزمان کو پھانسی کی سزا دی جانے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں پر پھانسی کی سزا پر عمل درآمد ختم کردیا گیا تھا میں کسی شکص کو پھانسی کی سزا دے دینا ملک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اس سے ملک کے اندر اور ملک سے باہر بنگلہ دیش کے امیج کو نقصان پہنچے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برادار ملک بنگلہ دیش میں ماضی کے زخموں کو کریدنے کی بجائے مفاہمت سے قائم لینے کی ضرورت ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما قمرالزماں پر 1971 کی جنگ میں لوگوں کو قتل، اغوا اور تشدد کرنے کے الزامات میں پھانسی دی گئی ہے جب کہ پھانسی سے چند گھنٹے قبل ان کی ملاقات خاندان کے افراد کے ساتھ سخت سیکیورٹی میں کرائی گئی جس کے بعد انہیں پھانسی دے دی گئی جب کہ ان کے بیٹے حسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے چہرے پرپریشانی نہیں تھی بلکہ وہ بہت پرسکون نظرآرہے تھے۔بنگلہ دیش میں دسمبر سن 2013 میں جماعتِ اسلامی ہی کے رکن عبدالقادر مولا کو بھی پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش حکومت کے ان فیصلوں کو سیاسی فیصلے قرار دے رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں