بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک

ملک کے شمال میں آنے والے طوفان کی وجہ سے 36 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے ہیں

228053
بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے روزنامہ پروتھوم آلو کی خبر کے مطابق ملک کے شمال میں آنے والے طوفان کی وجہ سے 36 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے ہیں۔
اخبار کے مطابق سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور کھڑی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔
متعدد رہائشی علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ہر سال ماہِ اپریل سے ماہِ ستمبر تک ٹراپیکل طوفانوں کا سامنا ہوتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں