بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو پھانسی کا سزا

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد قمرالزماں کی سزائے موت کے خلاف دائر کردہ حتمی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ قمر زمان کو سن 1971 کی جنگ آزادی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے والی ایک مسلح جماعت کے رکن ہونے اور بڑی تعداد میں انسانوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا

227708
بنگلہ دیش  میں  جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو پھانسی  کا سزا

بنگلہ دیش میں ایک اور پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد قمرالزماں کی سزائے موت کے خلاف دائر کردہ حتمی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔
قمر زمان کو سن 1971 کی جنگ آزادی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے والی ایک مسلح جماعت کے رکن ہونے اور بڑی تعداد میں انسانوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
قمرالزماں کے وکلاء کے بقول ان کے مؤکل کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں کئی خامیاں تھیں۔ عدالت کے آج کے اس فیصلے کے بعد قمرالزماں کو پھانسی دیے جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ وہ جماعت اسلامی کے دوسرے اہم رہنما ہوں گے، جن کو سنائی گئی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ قبل ازیں ایک اور اسلام پسند رہنما عبدالقادر ملا کو دسمبر 2013ء میں پھانسی دے دی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد کیے جانے کے بعد قمر زمان کے لیے تمام قانونی راستے بند ہوگئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں