صوبہ سنکیانگ میں داڑھی رکھنے پر سزائے قید

صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر میں ایک جوڑے کو اسلامی روایات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی پاداش میں سزا صادر کی گئی ہے

289904
صوبہ سنکیانگ میں داڑھی رکھنے پر سزائے قید

ایک اطلاع کے مطابق چین میں ایک مسلمان شخص کو داڑھی رکھنے پر چھ سال کی سزائے قید اور اس کی اہلیہ کو سکارف اوڑھنے پر دو سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
روزنامہ ”چائنا یوتھ ڈیلی“ نے لکھا ہے کہ صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر سے تعلق رکھنے والے ایک 38 سالہ شخص اور اس کی اہلیہ کو شرپسند اور عوام کے امن کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے ایک متنازعہ قانون کے زیر تحت سزا صادر کی گئی ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو داڑھی رکھنے اور اس کی اہلیہ کو اسکارف اوڑھنے پر بار ہا انتباہ دیا گیا تھا۔ تاہم اس انتباہ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی مذہبی روایات پر عمل پیرا رہنے پر ان کے خلاف عدالتی کاروائی کرتے ہوئے سزا صادر کی گئی ہے۔
صوبہ سنکیانگ میں داڑھی، نقاب اور حجاب کے خلاف بھرپور مہم چلائی جارہی ہے اور ”پراجیکٹ بیوٹی“ نامی مہم کے تحت خواتین کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ حجاب پہننا ترک کردیں اور اپنے سر اور چہرے کو پردے سے آزاد رکھیں۔ واضح رہے کہ حکومت چین کئی دہائیوں سے صوبہ سنکیانگ کی مسلمان دویگر آبادی کو شدت پسندی میں ملوث قرار دیتی آئی ہے اور ایک طویل عرصے سے ان کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں