لندن میں ایران کے ساتھ نیوکلئیر مذاکرات

برطانیہ، جرمنی، فرانس اور متحدہ امریکہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی ہائی کمشنر فیدریکا موغرینی ایران کے ساتھ نیوکلئیر مذاکرات میں پیش رفت پر غور کرنے کی غرض سے لندن میں یکجا ہوئے ہیں

275954
لندن میں ایران کے ساتھ  نیوکلئیر مذاکرات

لندن میں نیوکلئیر مذاکرات جاری ہیں۔
برطانیہ، جرمنی، فرانس اور متحدہ امریکہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی ہائی کمشنر فیدریکا موغرینی ایران کے ساتھ نیوکلئیر مذاکرات میں پیش رفت پر غور کرنے کی غرض سے لندن میں یکجا ہوئے ہیں۔
مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ متعدد اہم موضوعات کے بارے میں کوئی سمجھوتہ طے نہیں ہوسکا ہے تاہم بنیادی موضوعات کے بارے میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ اب ایران کے لیے اس مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں فیصلہ کارنے کا وقت ان پہنچا ہے
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ، جان کیری نے کہا تھا کہ نیوکلیئر تنازع پر ایران کے ساتھ سمجھوتا طے کرنا ایک مشکل معاملہ ہے۔
اُنھوں نے یہ بات ہفتے کے روز سوٹزرلینڈ کے شہر، لوزیان میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کیری نے کہا کہ ’سمجھوتے کی راہ میں کچھ اہم خامیاں ہیں، اور ضرورت اِس بات کی ہے کہ بنیادی فیصلے کیے جائیں‘۔
فرانسیسی وزیرخارجہ لاراں فابیوس نے کہا ہے کہ فرانس ایران کے ساتھ ایک ایسا جوہری معاہدہ چاہتا ہے، جو یہ ضمانت دے کہ ایران مستقبل میں کسی طرح کے جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔
ایران اور عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ کسی جوہری معاہدے کے فریم ورک تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ فرانس ممکنہ طور پر ایسے کسی فریم ورک کو اپنے سخت موقف کی وجہ سے بلاک کر سکتا ہے۔ مغربی طاقتوں کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کوشاں ہے، جب کہ تہران حکومت اپنے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں