راہول گاندھی کانگریس کے صدر بنیں گے۔

کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی اپنے بیٹے کے لئے کرسی خالی کر دیں گی۔

240699
راہول گاندھی کانگریس کے صدر بنیں گے۔

پچیس فروری کو کانگریس کی موجودہ صدر سونیا گاندھی کو یہ عہدہ سنبھالے15سال مکمل ہو چکے ہیں اور اطلاعات کیمطابق وہ اپریل میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیشن میں اپنے بیٹے راہول گاندھی کے لئے کرسی خالی کر دیں گی۔ کانگریس پارٹی کے ذرائع کے مطابق کانگریس کےچوالیس سالہ نائب صدر راہول گاندھی نئی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل ان دنوں خودآگاہی کے لئے 2 ہفتوں کی چھٹیوں پر ہیں۔ انھوں نے پارٹی رہنماوں کیساتھ مشاورتی عمل مکمل کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انتخابات میں ناکامیوں کے بعد کانگریس نے اندرونی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں