افغانستان میں تودے گرنے سے 28 افراد ہلاک

پنج شہر میں مٹی کے تودے گرنے سے 82 افراد تودے تلے دب گئے جن میں سے 28 کو مردہ حالت میں نکالا گیا ہے

237073
افغانستان میں تودے گرنے سے 28 افراد ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی شہر پنج شیر میں تودہ گرنے سے 28 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔
پنج شیر کے گورنر عبد الرحمان کابیری کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر کل سے ابتک گرنے والے مٹی کے تودوں تلے 82 افراد دب گئے ہیں، جن میں سے 28 جان بحق اور دس شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ باقی ماندہ 44 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ملک کے مرکزی اور شمالی علاقہ جات میں ہر برس مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
دریں اثناء لاغمان شہر میں سیلاب نے تباہ کاریاں مچائی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں