بھارت کا پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں زمین سے زمین تک مار کرنے اور ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل پرتھوی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

224200
بھارت  کا پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں زمین سے زمین تک مار کرنے اور ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل پرتھوی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایٹمی صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ یہ میزائل350 کلو میٹر تک کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور 500 سے 1000 کلو گرام تک وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ پرتھوی ٹو میزائل بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ ہے جو ملک کی آپریشنل تیاریوں کو ظاہر کرتا ہے جب کہ اس سے بھارت کی سلامتی اور اس کی علاقائی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں