بنگلہ دیش: جماعت اسلامی لیڈرکوسزائے موت

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اسلامی پارٹی جماعت اسلامی کے نائب صدر مولانا عبدالسبحان کو قتل، نسل کُشی اور تشدد جیسے جرائم کا مرتکب ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی ہے

222566
بنگلہ دیش: جماعت اسلامی لیڈرکوسزائے موت

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اسلامی پارٹی جماعت اسلامی کے نائب صدر مولانا عبدالسبحان کو قتل، نسل کُشی اور تشدد جیسے جرائم کا مرتکب ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس فیصلےکے رد عمل میں حکومت مخالف کارکنوں نے ڈھاکا کے مرکزی علاقے میں واقع اس عدالت کے باہر تین پٹرول بم پھینکے۔
مولانا عبدالسبحان کو سنائی جانے والی موت کی سزا کے بعد بنگلہ دیش میں مزید انتشار اور تشدد کی آگ بھڑکنے کا اندیشہ ہے۔
جنوبی ایشیا کی اس ریاست میں اپوزیشن اتحاد اور حکومت کے مابین پہلے ہی سنگین کشیدگی پائی جاتی ہے۔ حزب اختلاف، جس میں جماعت اسلامی بھی شامل ہےمشترکہ طور پر وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
جنوری کے اوائل میں مرکزی اپوزپشن پارٹی بی این پی کی لیڈر خالدہ ضیا نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو زیر دباؤ لانے کے لیے اپنے حامیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ سڑکوں، ریلوے اور آبی گزرگاہوں کی ناکہ بندی کریں تب سے اب تک ملک گیر سطح پر ہونے والے ہنگاموں میں کم از کم 87 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں