بھارت میں محبت کے پنچھیوں کو عمر قید کی سزا

ویلن ٹائن ڈے پر محبت کرنے والے ایک دوسرے کو سماجی رابطوں کی ویب ساَٹس اور ایپلیکشنز پر اقرار محبت مہنگا پڑے گا

214919
بھارت میں محبت کے پنچھیوں  کو عمر قید کی سزا

ہندوستان میں پارک ،ہوٹل اورسینما تو دور موبائل فون اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی محبت کرنے والوں بیچ دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یعنی اگر آپ بھارت میں مقیم ہیں اور آپ ہندو طبقے سے تعلق رکھتے ہیں تو خبردار اس ویلنٹائن پر آئی لو یو کہتے ہوئے سو بار سوچ لیں ۔ کیونکہ کریں گے اظہار محبت تو ملے گی عمر بھر کی قید اور کرنا ہوگی محبوب سے شادی ۔
بھارتی انتہا پسند جماعت ہندو مہا سبھا نےا علان کیا ہے کہ ٹوئٹر ہو یا فیس بک یا ہو وٹس ایپ ، اظہار محبت کرنے والوں کو اس کا خمیازہ شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے بھگتنا پڑے گا۔ و ۔ پیار کرنےوالوں پر نظر رکھنے کیلیے صرف دلی میں تنظیم کی آٹھ ٹیمیں کام کریں گی ۔ جولوبرڈز سے میسجز پر ان کے ٹیلی فون نمبرز اور ایڈریس طلب کریں گی اور انکار پر ان کے والدین سے رابطے کر کے ان کی شادی کیلیے دباؤ ڈالیں گی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محبت کرنےوالوں کی زبردستی شادی کرانے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ بھارت میں اس طرح کھلے عام کسی کے بھی اظہار محبت پر کوئی پابندی نہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں