بنگلہ دیش :پر تشدد واقعات میں نو افراد جل کر ہلاک ہو گئے

بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کے مظاہرے کے دوران ایک مسافر بس اور ٹرک پر پٹرول بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں نو افراد جل کر ہلاک ہو گئے

213565
بنگلہ دیش :پر تشدد واقعات میں نو افراد جل کر ہلاک ہو گئے

بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کے مظاہرے کے دوران ایک مسافر بس اور ٹرک پر پٹرول بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں نو افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔
اس واقعے میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔
مخالفین کی طرف سے جاری پہیہ جام ہڑتالوں کے نتیجے میں ایک ماہ کے دوران 63 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مخالفین کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ سال ہونے والے انتخابات دھاندلی کا شکار رہے جس پر شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہوتے ہوئے نئے انتخابات منعقد کروانے چاہیے۔
مخالفین کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات ماننے تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں