افغان فوج کے آپریشن میں 13 طالبان ہلاک

افغان فوج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں کئے گئے آپریشن میں 13 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا

205098
افغان فوج کے آپریشن میں 13 طالبان ہلاک

افغان فوج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں کئے گئے آپریشن میں 13 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آپریشن صوبہ ہلمند کی تحصیل سنگین میں کل شام کے وقت کیا گیا۔
افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق طالبان کی طرف سے حالیہ 24 گھنٹوں میں کئے جانے والے حملوں میں 3 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک سے انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ لینے والی افغان فوج کا انفراسٹرکچر کمزور ہے اور فوج سالوں سے دہشت گردوں اور غیرملکی فورسز کے سائے میں ہے۔
تاہم افغان فوج نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں جس کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے وہ علاقے کے استحکام اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں