امریکی حکام اور شامی مخالفین کے درمیان ملاقات

مذاکرات دو روز تک جاری رہے اور ان میں امریکہ کی نمائندگی مرکزی کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے اسپیشل فورسز کے کمانڈر جنرل مائیکل ناگاٹا نے اور شامی مخالفین کی نمائندگی ڈینئیل روبنسٹن نے کی

186710
امریکی حکام اور شامی مخالفین کے درمیان ملاقات

امریکہ کے مرکزی فورسز کمانڈ ہیڈ کوارٹر "سینٹ کام " نے کہا ہے کہ 12 جنوری کو استنبول میں امریکی اعلٰی سطحی حکام اور معتدل شامی مخالفین اور سول سوسائٹیوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
یہ مذاکرات دو روز تک جاری رہے اور ان میں امریکہ کی نمائندگی مرکزی کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے اسپیشل فورسز کے کمانڈر جنرل مائیکل ناگاٹا نے اور شامی مخالفین کی نمائندگی ڈینئیل روبنسٹن نے کی۔
مذاکرات میں داعش کے خلاف جدوجہد میں کولیشن کے تربیتی پروگرام اور سامان کی فراہمی کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔
مذاکرات میں "تربیت اور اکویپمنٹ " پروگرام کے اطلاق کے آغاز کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔
اوباما انتظامیہ کے مذکورہ پروگرام کے دائرہ کار میں مطلوبہ بجٹ دسمبر 2014 کو منظور ہو چکا تھا۔
تیاریاں معمول کی شکل میں جاری رہنے کی صورت میں تربیتی پروگرام موسم بہار میں شروع کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔
پروگرام کا ہدف 3 سالوں کے اختتام پر 15 ہزار افراد کو تربیت دینا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں