مشرقی ترکستان میں پولیس کے ہاتھوں 6 افراد کا قتل

ایک افواہ پر پولیس نے چھاپہ مارا جس دوران ایک شخص نے اپنے جسم پر باندھے دھماکہ خیز مواد کو اڑانے کی کوشش کی، لیکن وہ پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا

182520
مشرقی ترکستان میں پولیس کے ہاتھوں 6 افراد کا قتل

چین کے مشرقی ترکستان کے نام سے بھی یاد کیے جانے والے سنکیانگ اعغر علاقے میں چھ افراد کو پولیس نے قتل کر ڈالا ہے۔
چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق شولی شہر میں دھماکہ خیز مواد لیجانے والے ایک مشکوک شخص کی کسی نے مخبری کی۔
سیکورٹی فورسسز کے جائے واقع کو پہنچنے کے بعد مشکوک شخص نے پولیس پر حملہ کرتے ہوئے اپنے جسم پر باندھے دھماکہ خیز مواد کو ہوا میں اڑانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس سے قبل ہی اس شخص کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا۔
اسی اثناء خود کش حملے کی کوشش میں ہونے کا دعوی کردہ مزید پانچ افراد کو بھی پولیس نے گولیوں سے ہلاک کر ڈالا۔
چین میں گزشتہ برس کے آغاز میں نافذ کیے جانے والے انسداد دہشت گردی کے قانون کے دائرہ عمل میں علاقے میں وسیع پیمانے کے حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں