سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں میتھری پالا سری سینا کی کامیابی

مہندا راجا پکشے نے گزشتہ برس نومبر میں قبل از وقت صدارتی الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔ نئے منتخب ہونے والے صدر امکاناً آج سہ پہر ہی اپنے منصب کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ الیکشن ہارنے والے صدر نے انتقال اقتدار پرامن انداز میں منتقل کرنے کا یقین دلایا ہے

178767
سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں میتھری پالا سری سینا کی کامیابی

سری لنکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں میتھری پالا سری سینا نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
جبکہ موجودہ صدر اور صدارتی امیدوار مہندا راجا پکشے نے اپنی ناکامی تسلیم کر لی ہے۔
مہندا راجا پکشے نے گزشتہ برس نومبر میں قبل از وقت صدارتی الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔ نئے منتخب ہونے والے صدر امکاناً آج سہ پہر ہی اپنے منصب کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ الیکشن ہارنے والے صدر نے انتقال اقتدار پرامن انداز میں منتقل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ مہندا راجا پکشے کی مقبولیت میں اُس وقت بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا جب انہوں نے تامل علیحدگی پسندوں کی تحریک کا مکمل صفایا کر دیا تھا۔ اب اُن کی غیر مقبولیت کی وجہ اقربا پروری بیان کی جاتی ہے۔ نئے صدر بھی راجا پکشے کی طرح سنہالی اکثریتی آبادی سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن کو خاص طور پر اقلیتوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
موجودہ صدر راجہ پکشے نے عوام کی خواہشات کے سامنے جھکتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر سنہ 2009 میں ختم ہونے والے خانہ جنگی کے بعد تیسری بار صدارت کے امیدوار تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں