ایئر ایشیا :ملبے کی تلاش کے کام میں تیزی

ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے اور مسافروں کی لاشوں کی تلاش کے کام پر مامور ٹیموں نے گزشتہ روز بحیرہ جاوا میں موسم بہتر ہونے کے بعد تلاش کے کام کو مزید وسیع علاقے تک پھیلا دیا ہے

174527
ایئر ایشیا :ملبے کی تلاش کے کام میں تیزی

ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے اور مسافروں کی لاشوں کی تلاش کے کام پر مامور ٹیموں نے گزشتہ روز بحیرہ جاوا میں موسم بہتر ہونے کے بعد تلاش کے کام کو مزید وسیع علاقے تک پھیلا دیا ہے۔
گزشتہ روز تین مزید لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے جبکہ ابھی تک 37 لاشوں میں سے صرف نو کی شناخت ہو سکی ہے۔
یاد رہے کہ 28 دسمبر کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے ایئر ایشیا کی پرواز 8501 لاپتہ ہو گئی تھی جس کے بارے میں گزشتہ منگل کو معلوم ہوا تھا کہ یہ بحیرہ جاوا میں گر کر تباہ ہو گئی ہے جس پر عملے سمیت 162 افراد سوار تھے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران خراب موسم کے باعث تلاش کا عمل خلل کا شکار رہا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں