ایر ایشیا کا لاپتہ طیارہ جاوا سمندر کی تہہ میں

انڈونیشیا کی قومی تلاش اور بچاؤ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ کورڈینیٹس کے نتائج کیمطابق 162 مسافروں کیساتھ لاپتہ ہو جانے والے طیارے کے جاوا کے سمندر کی تہہ میں موجود ہونے کے اشارے ملے ہیں ۔

163950
ایر ایشیا کا لاپتہ طیارہ جاوا سمندر کی تہہ میں

انڈونیشیا کی قومی تلاش اور بچاؤ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ کورڈینیٹس کے نتائج کیمطابق 162 مسافروں کیساتھ لاپتہ ہو جانے والے طیارے کے جاوا کے سمندر کی تہہ میں موجود ہونے کے اشارے ملے ہیں۔ آسٹریلیا کے ایک فوجی طیارے نے جزیرہ نانگ کا کے کھلے سمندر میں طیارے سے متعلقہ خیال کیے جانے والے ٹکڑوں کی نشاندہی کی ہے ۔۔ائیر ایشیا کا طیارہ جزیرہ سورابایہ سے سنگا پور جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا ۔اس طیارے میں 155 مسافر اور عملے کے سات افراد موجود تھے ۔اس طیارے کی تلاش کے لیے انڈونیشیا ،ملائشیا ،سنگار پور ،آسٹریلیا اور چین نے اپنے طیاروں اور بحری جہازوں کیساتھ تلاش کی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا۔اس حادثے کے بعد ایشین ائیر لائنز کے بازار حصص میں سات فیصد کی شرح سے گراوٹ آئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں