سری لنکا میں لرزش آراضی سے کم از کم 9 افراد ہلاک 8 زخمی

سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد لرزش آراضی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

161544
  سری لنکا میں لرزش آراضی سے کم از کم 9 افراد ہلاک  8  زخمی


سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد لرزش آراضی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ قدرتی آفات کے انتظامی مرکز کے ترجمان پرا ڈیپ کوڈی پلی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ
با دولا کے علاقے میں لرزش آراضی سے نو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دو افراد ابھی تک زمین تلے دبے ہوئے ہیں ۔شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لرزش آراضی سے 3000 مکانات زمین تلے دب گئے ہیں اور 60 ہزار افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
سری لنکا میں موسم خزاں کے بعد جاری مون سون بارشوں سے ابتک بے شمار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ بحر ہند میں واقع سری لنکا 21 میلین نفوس کا مالک ہے اور 1972 سے پہلے تک اسے سیلون کے نام سے یاد کیا جاتا تھا ۔ یہ ملک چائے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے گنے چنے ممالک میں شامل ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں