40 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے : افغانستان

افغانستان میں دس برسوں سے جاری جنگ کے حل تلاش کرنے میں مصروف عمل اعلی امن کونسل "امن پروگرام" کے تحت کاروائیاں کر رہی ہے

160891
40  عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے : افغانستان

چالیس عسکریت پسند طالبان نے ہتھیارڈال دیے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ بدغیث میں چالیس طالبان نے اسلحہ چھوڑتے ہوئے اپنے آپ کو سیکورٹی فورسسز کے حوالے کر دیا ہے۔
بدغیث اعلی امن کونسل کے صدر عبدل خلیل نے اعلان کیا ہے کہ مذکور عسکریت پسندوں نے اپنی مرضی سے ہتھیار ڈالے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ طالبان تقریباً دس برسوں سے بدغیث کی تحصیل جواند میں حکومت مخالف کاروائیاں کرتے چلے آرہے تھے، لیکن اب ان کی"امن منصوبے" میں شمولیت علاقے کے تحفظ و سلامتی کے لیے اہم ہے۔
خلیل کا کہنا تھا کہ ان طالبانوں کی صلاحتیوں کو تربیتی پروگراموں کے ذریعے بڑھاتے ہوئے ان کو کام کاج کرنے کے مواقع فراہم کیے جائینگے۔
"امن منصوبے" کے آغاز کے بعد صوبہ بدغیث میں تقریباً 1800 طالبانوں نے ہتھیار ڈالے ہیں تو بھی ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں۔
افغانستان میں دس برسوں سے جاری جنگ کے حل تلاش کرنے میں مصروف عمل اعلی امن کونسل "امن پروگرام" کے تحت کاروائیاں کر رہی ہے۔ افغان حکومت اس پروگرام کے دائرہ کار میں ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کو امداد و روزی کمانے کے امکانات فراہم کرتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں