افغانستان کے مختلف شہروں میں 52 طالبان ہلاک

افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کیخلاف جاری کاروائیوں میں 52 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

155563
افغانستان کے مختلف شہروں میں  52 طالبان  ہلاک


افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کیخلاف جاری کاروائیوں میں 52 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ہلمنڈ ،پکٹیہ اور کنار شہروں طالبان کیخلاف جاری کاروائیوں کے نتیجے میں 28 دہشت گرد ہلاک اور پانچ افغان فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قندھار، عوروزگان،غزنی،اور پکٹیہ شہروں میں کاروائیوں کے دوران 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔کاروائیوں کے دوران بھاری ہتھیاروں اور آتش گیر مادے پر بھی قبضہ کیا گیا ہے ۔حفاظتی قوتوں نے طالبان کیطرف سے سٹرکوں کے کنارے نصب 25 بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے ۔ افغان حفاظتی قوتوں نے پشاور کے اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد طالبان کیخلاف کاروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے اسکول پر وحشیانہ حملے کے بعد طالبان کیخلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں