افغانستان میں تشدد کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک

فغانستان میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہفتے کے روز ضلع کشتیپا کے ایک گاؤں شدت پسندوں نے ایک چوکی پر حملہ کیا جس سے سات اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے

154922
افغانستان میں  تشدد کے واقعے میں  آٹھ افراد ہلاک

افغانستان میں ایک فوجی گاڑی پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
افغانستان میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
ہفتے کے روز ضلع کشتیپا کے ایک گاؤں شدت پسندوں نے ایک چوکی پر حملہ کیا جس سے سات اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
ان کے بقول حملے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری بھیجی گئی جس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں پانچ حملہ آور مارے گئے۔طالبان شدت پسندوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ادھر مشرقی صوبہ کنڑ کے علاقے نار میں ایک گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی جس سے دو بچوں سمیت سات شہری ہلاک ہوگئے۔
واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ رواں ماہ کے اوائل میں کابل کے ایک اسکول میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک صحافی زبیر حامتی ہفتہ کو دیر گئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں