طالبان کا افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ایک بینک پر حملہ

طالبان نےافغانستان کے صوبہ ہلمند کے ایک بینک میں داخل ہو کر وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ افغان پولیس کی اطلاع کیمطابق چار طالبان دہشت گردوں نے بینک میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ہے ۔

201578
 طالبان کا افغانستان کے صوبہ ہلمند  کے ایک بینک  پر حملہ

طالبان نےافغانستان کے صوبہ ہلمند کے ایک بینک میں داخل ہو کر وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ افغان پولیس کی اطلاع کیمطابق چار طالبان دہشت گردوں نے بینک میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ایک دہشت گرد نے اپنے جسم پر آتش گیر مادہ باندھ رکھا ہے جبکہ تین دہشت گرد پولیس کیساتھ جھڑپ کر رہے ہیں ۔بینک سے فرار ہونے میں کامیاب ہونے والے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ تنخواہوں کی آدائیگی کی وجہ سے بینک میں کافی تعداد میں سرکاری ملازمین موجود تھے تاہم ی بینک میں موجود افراد کی قطعی تعداد معلوم نہیں ہے۔حفاظتی قوتوں اور دہشت گردوں کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہو رہی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں