یہ حملے غیر انسانی ہیں : اشرف غنی

طالبان کے یہ حملے ہمارے اس ارادے کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ جو ہم ملک میں امن کے قیام کے لئے رکھتے ہیں : اشرف غنی

147968
یہ حملے غیر انسانی ہیں : اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر انسانی قرار دیا ہے۔
اشرف غنی نے علاائے دین، قبائلی سرداروں، سماجی علمبرداروں اور عوام سے دہشت گردی کے حملوں کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
طالبان کے حملوں میں کثیر تعداد میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "پوری ملت کو ان حملوں کے خلاف کھڑے ہونا چاہیے اور یہ کہنا چاہیے کہ بس بہت ہو گئی اب ہم مزید حملے نہیں چاہتے"۔
صدر منتخب ہونے کے بعد سے اب تک یہ اشرف غنی کا طالبان کے خلاف سخت ترین ردعمل تھا انہوں نے کہا کہ طالبان کے یہ حملے ہمارے اس ارادے کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ جو ہم ملک میں امن کے قیام کے لئے رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں طالبان کے حملوں میں سنجیدہ سطح پر اضافہ ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں