بھارت میں صحت کا ایک اور سکینڈل۔ 15افراد نابینا ہوگئے

بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں ایک ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے طبی کیمپ میں موتیا کے آپریشن کے آپریشن کے بعد کم سے کم 15 لوگوں کی بینائی ختم ہو گئی ہے۔ ان لوگوں کو امرتسر کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ان کی بینائی لوٹنا مشکل ہے

138350
بھارت میں صحت کا ایک اور سکینڈل۔ 15افراد نابینا ہوگئے

بھارت میں صحت کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے۔
بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں ایک ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے طبی کیمپ میں موتیا کے آپریشن کے آپریشن کے بعد کم سے کم 15 لوگوں کی بینائی ختم ہو گئی ہے۔
ان لوگوں کو امرتسر کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ان کی بینائی لوٹنا مشکل ہے۔
طبی کیمپ میں کیے گئے تھے۔ آپریشن کرانے والوں کی تعداد 49 بتائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بینائی جانے کی ممکنہ وجہ انفیکشن ہے لیکن تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی وثوق کے ساتھ کچھ کہا جا سکتا ہے۔
ریاست کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ادارے نے کیمپ لگانے کے لیے حکومت سے اجازت نہیں لی تھی، تفیش جاری ہے اور کیمپ میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں