سری لنکا میں لرزش اراضی سےہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

سری لنکا میں شدید مون سون بارشوں کے بعد گزشتہ ہفتے ہونے والی لرزش اراضی سےہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔

179356
 سری لنکا میں   لرزش اراضی سےہلاکتوں کی تعداد 33  تک پہنچ گئی


سری لنکا میں شدید مون سون بارشوں کے بعد گزشتہ ہفتے ہونے والی لرزش اراضی سےہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔امدادی ٹیمیں دارالحکومت کولمبو سے 220 کلومیٹر مشرق میں واقع بادولا کے علاقے میں لرزش آراضی کے بعد ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو بچانے کے لیےسر گرم عمل ہیں ۔ دریں اثناء سری لنگا کے ہنگامی آفات کے انتظامی مرکز نے چند ہفتے قبل لرزش آراضی ہونے کے بارے میں عوام کو خبر دار کیا تھا ۔ یاد رہے کہ 21 میلین نفوس کے مالک ملک سیلون کے نام کو 1972 میں بدل کر سری لنکا رکھ دیا گیا اور یہ ملک چائے کی کاشت کے لحاظ سے سر فہرست ممالک میں شامل ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں