بنگلہ دیش : قمر الزمان کی پھانسی کی سزا منظور ہو گئی

سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی پارٹی کے نائب چئیر مین محمد قمر الزمان کو سنائی جانے والی سزائے موت کی منظوری دے دی

179498
بنگلہ دیش : قمر الزمان کی پھانسی کی سزا منظور ہو گئی

بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی پارٹی کے نائب چئیر مین محمد قمر الزمان کو سنائی جانے والی سزائے موت کی منظوری دے دی ہے۔

قمر الزمان کے وکیل تاج الاسلام نے کہا ہے کہ وہ اپنے موّکل کی سزا پر نظر ثانی کے لئے دوبارہ سے درخواست پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے 1971 کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کی تحقیق کے لئے سال 2010 میں قائم کردہ بین الاقوامی جنگی تعزیراتی عدالت نے مئی 2013 کو قمر الزمان کے خلاف 6 الزامات میں سے 5 کے ثابت ہونے پر انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے گذشتہ ہفتے جماعت اسلامی کے رہنماؤں مطیع الرحمن اور میر قاسم علی کو بھی سزائے موت سنائی تھی۔
جماعت اسلامی نے تین روزہ ملک گیر ہڑتال کر کے عدالت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں