چین: تین اویغور باشندوں کو سزائے موت کا حکم

چین کی عدالت نے کن منگ شہر میں اس سال رونما ہونے والے واقعات میں اکتیس افراد کی ہلاکت کے جرم میں تین اویغور افراد کو پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے

176034
چین: تین اویغور باشندوں کو سزائے موت کا حکم

چین کی عدالت نے تین اویغور افراد کو پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔
مقامی عدالت نے ان تینوں افراد پر کُن مِنگ نامی شہر میں اکتیس افراد کو چاقو کے وار کرتےہوئے ہلاک کرنے کا جرم عائد کیا ہے ۔
عدالت نے ایک حاملہ اویغور خاتون کو بھی عمر قید کی سزا حکام سنایا ہے ۔
سزاوں کے ان فیصلوں پر عمل درآمد چین کی اعلی عدالت کے حتمی فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یکم مارچ کو کن منگ شہر میں رونما ہونے والے واقعات میں اکتیس افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں