عراقچی کا امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردِ عمل

یران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ویڈنی شرمین کے میڈیا کو دیے جانے والے بیان پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک نیو کلئیر سے متعلق حاصل کردہ حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا

171460
عراقچی کا امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردِ عمل

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ویڈنی شرمین کے میڈیا کو دیے جانے والے بیان پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک نیو کلئیر سے متعلق حاصل کردہ حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور فائیو پلس ون ممالک کے درمیان ہونے والے نیو کلئیر مذاکرات میں بڑی مشکل سے پیش رفت ہو رہی ہے اور مقرر کردہ مدت کے اندر اس کے مکمل ہونے کے چانسز بہت کم دکھائی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ غیر منطقی مطالبات کو میز پر پیش کرنے کی بجائے میڈیا کے سامنے پیش کرنے سے مذاکرات میں کسی قسم کو کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ تاریخ کے اندر سمجھوتے پر دستخط کرنے کے بھی کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت ہونے تک اس کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کسی بھی تنصیب کو بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیو کلئیر سمجھتے کی وجہ سے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں