مظاہروں کے پسِ پردہ بیرونی طاقتیں کار فرما ہو سکتی ہیں: ینگ

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو لیونگ چن ینگ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے جمہوریت نواز مظاہروں کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں

164857
مظاہروں کے پسِ پردہ بیرونی طاقتیں  کار فرما ہو سکتی ہیں:  ینگ

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے جمہوریت نواز مظاہروں کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں ہانگ کے چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ینگ کا کہنا تھا کہ کئی ہفتوں سے جاری مظاہرے مکمل طور پر ایک مقامی تحریک نہیں ہیں۔
تاہم انھوں نے کسی ملک یا گروہ کا نام بتانے سے انکار کیا جن کے بارے میں اُن کا ماننا ہے کہ وہ ان مظاہروں کے پس پردہ کار فرما ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ لیونگ کے اس بیان سے قبل حال ہی میں چین کے سرکاری میڈیا نے اپنے ایک تبصرے میں امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں پر اِن مظاہروں کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں