مشرقی ایشیا شدید سمندری طوفان کی لپیہٹ میں

بھارت اور جاپان میں لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار کا انخلا کرنے کے بارے میں متنبہ کردیا گیا ہے۔ سمندری طوفان "ہُد ہُد" بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے اتوار کو ٹکرائے گا اور اس کے پیش نظر ہفتہ کو یہاں سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

154018
مشرقی ایشیا شدید سمندری طوفان کی لپیہٹ میں

ایشیا کے مشرق کو سمندری طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
بھارت اور جاپان میں لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار کا انخلا کرنے کے بارے میں متنبہ کردیا گیا ہے۔
سمندری طوفان "ہُد ہُد" بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے اتوار کو ٹکرائے گا اور اس کے پیش نظر ہفتہ کو یہاں سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
سمندری طوفان نے درخت اکھاڑ کر رکھ دیے ہیں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایک سو بیس میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے جہاں مشرقی ساحل سے ملحق علاقوں میں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ "انتہائی شدت والا سمندری طوفان" ہے جس سے 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور تقریباً 24.5 سینٹی میٹر (دس انچ) سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
ساحلی ریاست آندرھرا پردیش سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو عارضی پناہ گاہوں اور ریلیف سینٹرز میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ یہاں سے تقریباً تین لاکھ لوگوں کے انخلا کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے مقامی افراد اپنےگھروں سے منتقل ہونے کے لیے آمادہ نہیں ہیں لیکن کارکن انھیں محفوظ مقامات کی طرف لے جانے کے لیے قائل کر رہے ہیں۔
خلیج بنگال میں سال کے اس حصے میں سمندری طوفان آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر جانی نقصانات کے علاوہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی دیکھنے میں آتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں