ہانگ کانگ میں مظاہروں کا چھٹا دن

ہانگ کانگ میں چین مخالف مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے جبکہ مظاہرین کی طرف سے چیف ایگزیکٹو کے استعفے کیلئے دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی

148244
ہانگ کانگ میں مظاہروں کا چھٹا دن

ہانگ کانگ میں چین مخالف مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے۔
مظاہرین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کے استعفے کیلئے دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی۔
ہانگ کانگ میں طالب علم رہنما چیف ایگزیکٹو سی وائے لیونگ کے استعفے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف چیف ایگزیکٹوسی وائے لیونگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری عمارتوں پر قبضے کی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے طالب علموں کو مذاکرات کی پیشکش بھی کردی ہے ۔
ہانگ کانگ میں طالب علم سڑکوں پر ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ چین ہانگ کانگ کی قیادت کے انتخاب کیلئےامیدواروں کی منظوری دینے کے اختیار سے دست بردار ہو جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں