ہانگ کانگ:مظاہرین کا دھرنا جاری

ہانگ کانگ میں سینکڑوں جمہوریت پسند مظاہرین نے رہنما لیونگ چُن یِنگ کے دفتر کا محاصرہ کر لیا ہے اور وہ اُن سے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں

147050
ہانگ کانگ:مظاہرین کا دھرنا جاری

ہانگ کانگ میں سینکڑوں جمہوریت پسند مظاہرین نے رہنما لیونگ چُن یِنگ کے دفتر کا محاصرہ کر لیا ہے اور وہ اُن سے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین وسیع تر سیاسی و جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس عوامی تحریک کے مرکزی منتظم گروہ یعنی اوکوپائی سینٹرل کے رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو وہ سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیں گے۔
دوسری جانب چینی حکومت اور ہانگ کانگ کے چین نواز چیف ایگزیکٹیو نے مظاہرین کی دھمکیوں کو نظر انداز کر رکھا ہے۔
اطلاع کے مطابق آج صبح سینکڑوں مظاہرین نے لیونگ چُن یِنگ کے دفتر کے دو دروازوں پر اپنا پہرا بٹھا دیا ہے۔
جبکہ اس مقام پر حفاظتی دستے تعینات ہیں لیکن اُنہیں کسی بھی ممکنہ تصادم سے رکنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ لیونگ باہر نکلیں اور ان کے سوالات کا جواب دیں ورنہ دوسری صورت میں وہ اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں