آتش فشاں کوہ اونتاکے میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

جاپان میں گزشتہ 88 سال کے بعد شدید ترین آتش فشاں کے دہماکے سنے گئے ہیں اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی گئی ہے۔ کوہ اونتا میں سن 1991 میں آتش فشان کے پھٹنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے

147474
 آتش فشاں کوہ اونتاکے میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

جاپان میں چھ روز قبل پھٹنے والے آتش فشاں کوہ اونتاکے میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جاپان میں گزشتہ 88 سال کے بعد شدید ترین آتش فشاں کے دہماکے سنے گئے ہیں اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی گئی ہے۔
دارالحکومت ٹوکیو سے دو سو کلومیٹر دور واقع یہ آتش فشاںہفتے کے روز پھٹا تھا اور راکھ اور لاوا نکلنے کا سلسلہ گزشتہ چھ دنوں سے جاری ہے۔
کوہ اونتاکے 3067 میٹر بلند ہے اور آتش فشاں پھٹنے کے وقت تقریباً 250 افراد اس پہاڑ پر موجود تھے جن میں سے بیشتر اتر کر محفوظ مقامات پر پہنچنے میں کامیاب رہے۔
جاپان میں آتش فشاں پھٹنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور حکام باقاعدگی سے ملک میں آتش فشانوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ ایسے دھماکوں کے قبل از وقت اطلاع دیے جانے کی وجہ سے ان میں عموماً جانی نقصان نہیں ہوتا۔
کوہ اونتا میں سن 1991 میں آتش فشان کے پھٹنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں