صدر ممنون حسین کی افغان صدر کی حلف کی تقریب میں شرکت

افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی اور ملک کے پہلے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی کابل کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے صدر ممنون حسین نے شرکت کی۔ چیف جسٹس افغانستان نے نئے صدر اشرف غنی سے حلف لیا

143108
صدر ممنون حسین کی افغان صدر کی حلف کی تقریب میں شرکت

افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی اور ملک کے پہلے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی کابل کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے صدر ممنون حسین نے شرکت کی۔
اس تقریب میں اشرف غنی نے ملک کے نئے صدر کی حیثیت سے اور عبداللہ عبداللہ نے ملک کے پہلے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
اشرف غنی نے حامد کرزئی کی جگہ لی ہے جنھوں نے 13 برس تک افغانستان کا صدر رہنے کے بعد یہ عہدہ چھوڑا ہے۔
کابل کے صدارتی محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس افغانستان نے نئے صدر اشرف غنی سے حلف لیا جبکہ بعد ازاں صدر اشرف غنی نے عبداﷲ عبداﷲ سے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کا حلف لیا۔
اس قتقریب میں پاکستان کے صدر ممنون حسین کے علاوہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو نے بھی شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں