افغانستان میں صدارتی مسئلے کو حل کرلیا گیا

آزاد الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو ملک کا نیا صدر قرا دے دیا ہے۔ کابل میں ہونے والی ایک تقریب میں ڈاکٹر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے شراکتِ اقتدار کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔تقریب میں افغان صدر حامد کرزئی کے علاوہ افغانستان کے مختلف سیاسی دھڑوں کے راہنماؤں نے شرکت بھی شرکت کی۔

134494
افغانستان میں صدارتی مسئلے کو حل کرلیا گیا

افغانستان میں صدارتی مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے۔
آزاد الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو ملک کا نیا صدر قرا دے دیا ہے۔
آزاد الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اعلان چودہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے راونڈ میں حصہ لینے والے احمد زئی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے بعد کیا گیا۔
کابل میں ہونے والی ایک تقریب میں ڈاکٹر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے شراکتِ اقتدار کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔تقریب میں افغان صدر حامد کرزئی کے علاوہ افغانستان کے مختلف سیاسی دھڑوں کے راہنماؤں نے شرکت بھی شرکت کی۔ اپریل اور جون میں ہونے والی افغان صدارتی انتخابات کے بعد سے انتخابی نتائج کی وجہ سے دونوں ھریفوں کے درمیان تناو پیدا ہوگیا تھا۔
طے پانے والے معاہدے کی رو سے اشرف غنی صدر ہوں گے جب کہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹیو کے فرائض ادا کریں گے۔ ان کا یہ عہدہ وزیرِ اعظم کے برابر ہو گا۔
افغان صدر حامد کرزئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے دو افغان بھائی اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ ، افغانستان کے بہتر اور روشن مستقبل کی خاطر، باہمی صلاح و مشورے اور افہام و تفہیم سے آئندہ حکومت کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں۔
انھوں نے دونوں راہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کے ساتھی، افغانستان کے عام شہریوں کی حیثیت سے نئی حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں