اشرف غنی کی  قومی اتحاد حکومت بنانے کی پیش کش

افغانستان میں جون میں ہونے والے انتخابات کے قطعی نتائج ابھی تک واضح نہیں ہو سکے ہیں ۔غیر سرکاری نتائج کیمطابق صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اشرف غنی احمد زئی نے انتخابی نتائج کو قبول نہ کرنے والے دوسرے امیدوار عبداللہ عبداللہ کو قومی اتحاد حکومت بنانے کی پیش کش کی ہے ۔

121652
اشرف غنی کی  قومی اتحاد حکومت بنانے کی پیش کش


افغانستان میںجون میں ہونے والے انتخابات کے قطعی نتائج ابھی تک واضح نہیں ہو سکے ہیں ۔غیر سرکاری نتائج کیمطابق صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اشرف غنی احمد زئی نے انتخابی نتائج کو قبول نہ کرنے والے دوسرے امیدوار عبداللہ عبداللہ کو قومی اتحا د حکومت بنانے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے مل جل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں لیکن ایک ملک میں دو صدر نہیں ہو سکتے ۔انھوں نے کہا کہ ہر ووٹ کو تین بار چیک کیا گیا ہے لہذا ہر کسی کو صدارتی انتخابات کے نتائج کا احترام کرنے کی ضرورت ہے ۔دوسری جانب عبداللہ عبداللہ انتخابات میں دھاندلیاں ہونے کے دعوے پر مصر ہیں ۔توقع ہے کہ ہفتے کے روز افغانستان میں صدارتی انتخابات کے قطعی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں