جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے دورے پر
جنرل راحیل شریف نے اس فوجی آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے نبرد آزما جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری اور بلند حوصلے کو سراہا۔ ٓرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پر بریفننگ بھی دی گئی
پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران علاقے میں ہونے والے فوجی آپریشن کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس فوجی آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے نبرد آزما جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری اور بلند حوصلے کو سراہا۔
آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پر بریفننگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے کامیاب آپریشن پر چین آف کمانڈ کو مبارکباد پیش کی اور آپریشن کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلائیں گے۔ مقامی اور غیر ملکی دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے گا۔ آپریشن پر پوری قوم کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ قوم کے واضع فیصلے اور عزم کیساتھ آپریشن کو مکمل کرینگے۔ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ٓرمی چیف کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور ان کو پاکستان کے دیگر علاقوں میں قیام کے لیے ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔