چین: طوفان اور شدید بارشیں 26 افراد ہلاک

ہونان، جیانگ شی اور فوجیان کے علاقوں میں تقریباً 5 روز سے جاری بارشوں اور طوفان کی وجہ سے 26 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے

103908
چین: طوفان اور شدید بارشیں 26 افراد ہلاک

چین کے جنوب میں طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہونان، جیانگ شی اور فوجیان کے علاقوں میں تقریباً 5 روز سے جاری بارشوں اور طوفان کی وجہ سے 26 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
بعض علاقوںمیں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا سامنا ہے۔
طوفان کی شدت میں اضافے پر حفاظتی اقدام کی وجہ سے 3 لاکھ 37 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے اور ایک لاکھ 15 ہزار افراد کے لئے فوری امدادی سامان کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
وزارت سول امور نے طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً 650 ملین ڈالر لگایا ہے، 8 ہزار 700 گھر مسمار ہو گئے ہیں، 66 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور 42 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں ناقابل استعمال حالت میں آ گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں