افغان انتظامیہ متحدہ امریکہ کے فوجیوں کے انخلا سے خوش

افغانستان میں اپنے دفاع کے لیے کافی حد تک فوجی دستے موجود ہیں۔ افغانستان میں اس وقت 33 ہزار امریکی فوجیو ں سمیت 52 ہزارا نیٹو کے فوجی افغانستان میں موجود ہیں

83779
افغان انتظامیہ متحدہ امریکہ کے فوجیوں کے انخلا سے خوش

افغان انتظامیہ متحدہ امریکہ کے فوجیوں کے انخلا سے خوش ہے۔
حکومتِ افغانستان نے متحدہ امریکہ کے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں کہا ہے کہ افغانستان میں اپنے دفاع کے لیے کافی حد تک فوجی دستے موجود ہیں۔
افغانستان کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تمام خطرات سے نبٹنے کے لیے دستے موجود ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اس وقت 33 ہزار امریکی فوجیو ں سمیت 52 ہزارا نیٹو کے فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔
طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے اس سال کے اواخر میں افغانستان سے 23 ہزار 200 امریکی فوجی اپنا انخلا مکمل کرلیں گے جبکہ 9 ہزار 800 فوجی اسی ملک میں رہ جائیں گے۔
دریں اثنا غزنی کے جنوب میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک پولیس اسٹیشن کے قریب نصب کیے گئے بم کے پھٹنے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہ دہماکہ بم کو ناکرہ بنانے کے موقع پر ہوا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں