افغانستان میں جھڑپوں میں سات افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے میں ہفتہ کو ایک بم دھماکے میں خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق شہری دو گاڑیوں میں غزنی کے ضلع غیرو میں محو سفر تھے کہ ان کی گاڑیاں سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئیں

79367
افغانستان میں جھڑپوں میں سات افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان اور حفاظتی قوتوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا افغانستان کے مشرقی صوبے میں ہفتہ کو ایک بم دھماکے میں خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق شہری دو گاڑیوں میں غزنی کے ضلع غیرو میں محو سفر تھے کہ ان کی گاڑیاں سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئیں۔
ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔
فوری طور پر کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان میں شدت پسندوں کی طرف سے سڑک میں نصب بم عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے لیے ایک خطرہ ہیں اور ایسے متعدد بم دھماکوں میں اب تک سینکڑوں افراد بشمول سکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور شدت پسند آئندہ دنوں میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں