بنگلہ دیش، فیری بوٹ کے حادثے میں ہلاک شد گان کی تعداد 54 ہو گئی

یہ بوٹ ڈھاکہ سے شریعت پور جا رہی تھی

68889
بنگلہ دیش، فیری بوٹ کے حادثے میں ہلاک شد گان کی تعداد 54 ہو گئی

بنگلہ دیش میں فیری بوٹ کے حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد 45 تک ہو گئی، جبکہ 75 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
تقریباً 200 افراد کے سوار ہونے والی فیری بوٹ کے ایک سو مسافروں کے بچنے کی امیدیں معدوم ہو گئی ہیں۔
ڈھاکہ سے شریعت پور روانہ ہونے والی اور دو سے زائد افراد کے سوار ہونے والی فیری بوٹ طوفان کے باعث دریائے مگھنا میں اُلٹ گئی۔
جس پر سوار 40 مسافر تیرتے ہوئے کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ، جبکہ 35 افراد کو ساحلی محافظین نے ڈوبنے سے بچا لیا۔
حکام نے اعلان کیا ہے کہ امدادی کاروائیوں کو روک دیا گیا ہے۔ لیکن لا پتہ افراد کے اہل خانہ نے اس فیصلے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں