اللہ کریم ہمارے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی ظلم سے نجات دلائے، ترک صدر

تم سب اللہ کی رسی یعنی قرآن کو مضبوطی سے تھام لو،  اصل چیز یہی ہے ، ہمارے بیچ  نفاق نہ آئے

2125604
اللہ کریم ہمارے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو اسرائیلی ظلم سے نجات دلائے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کی آیا  صوفیہ جامع  مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد نمازیوں سے خطاب کیا۔

شہریوں کو شب قدر کی مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "خدا آپ کے دلوں   میں  باہمی محبت   کو تقویت دے۔"

غزہ میں اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے بھائی وہاں اسرائیل کے ظلم و ستم کی زد میں ہیں، خدا ان بھائیوں کو اس مقدس شب کی وساطت سے  ظلم و ستم سے بچائے ۔ ہم  مظلومین کو اسوقت  ہر ممکنہ امداد و تعاون فراہم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور اس عمل کو آخری دم تک جاری رکھیں گے۔"

اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان نے سورۃ آل عمران کی 103ویں آیت پڑھی اور کہا کہ تم سب اللہ کی رسی یعنی قرآن کو مضبوطی سے تھام لو،  اصل چیز یہی ہے ، ہمارے بیچ  نفاق نہ آئے۔ "ہم تقسیم نہیں ہوں گے، متحد رہیں گے، اکٹھے رہیں گے۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ ہماری طاقت اور قوت کو قائم رکھے۔ اللہ تعالیٰ  ماہ رمضان کی طرح ہمیں عید کی خوشیاں بھی نصیب فرمائے۔  میں  دعا کرتا ہوں کہ ہمارا رب ہمیں صحیح معنوں میں عیدالفطر منانے کی توفیق دے اور ہمارے اتحاد کو قائم رکھے۔"



متعللقہ خبریں