"عالم اسلام کو رمضان مبارک"میں اپنی قربت کا اظہار کرتا ہوں:پاپائے روم

کیتھولکس کے روحانی پیشوا نے کہا کہ پوپ فرانسس آج رات سے ہمارے مسلمان بھائی رمضان کا مہینہ شروع کرتے ہیں میں ان سب سے اپنی قربت کا اظہار کرتا ہوں

2113353
"عالم اسلام کو رمضان مبارک"میں اپنی قربت کا اظہار کرتا ہوں:پاپائے روم

کیتھولکس کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف مسلمانوں کو یکجہتی کا پیغام دیا۔

 پاپائے  روم  نے جنہوں نے اتوار کی روایتی  دعا اپنے دفتر کی کھڑکی سے ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر کا نظارہ کرتے ہوئے ادا کی، یہاں اپنی تقریر میں مسلمانوں کے لیے رمضان کا مہینہ شروع ہونے کی نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہ آج رات سے ہمارے مسلمان بھائی رمضان کا مہینہ شروع کرتے ہیں میں ان سب سے اپنی قربت کا اظہار کرتا ہوں۔

پاپائے روم  نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تنازعات جن سے شہریوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔



متعللقہ خبریں