انطالیہ ڈپلومیٹک فورم کا دوسرا دن

نائب صدر جودت یلمازنے آج 'بین الاقوامی تجارت، رابطہ اور باہمی انحصار' کے عنوان سے گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی

2110038
انطالیہ ڈپلومیٹک فورم کا دوسرا دن

سفارتکاری کا دل اس وقت انطالیہ میں  دھڑک رہا  ہے۔

انطالیہ ڈپلومیٹک فورم147  ممالک کے 19 سربراہان مملکت اور 73 وزراء  کی شراکت سے اپنے دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

فورم میں منعقدہ  سیشنز میں عالمی موضوعات پر بحث ہو رہی  ہے۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم 'بحرانوں کے دور میں ڈپلومیسی کو اجاگر کرنا'  کے مرکزی عنوان کے تحت امسال تیسری بار منعقد کیا جا رہا ہے ۔

سیشن کے دائرہ کار میں، نائب صدر جودت یلمازنے آج 'بین الاقوامی تجارت، رابطہ اور باہمی انحصار' کے عنوان سے گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی۔

عالمی اداروں  کے  نئی اقتصادی حقیقت سے ہم آہنگ نہ ہوسکنے کا اظہارکرنے والے نائب صدر  جودت یلماز نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ دوطرفہ اور علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے جیسے جدید حل کے طریقے موجود ہیں۔

اس  اجلاس میں عراقی وزیر خارجہ فوادحسین اور آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان بھی  شرکت کر رہے  ہیں۔

صدر ایردوان کی اہلیہ امینہ  ایردوان کی قیادت میں "اعلیٰ سطحی خواتین، امن وسلامتی" کی نشست بھی  منعقد کی  جائے گی۔

نوجوانوں، ٹیکنالوجی اور سائنس پر بات  چیت ہونے والے اس فورم میں خلائی میدان میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی غور کیا جائیگا۔

ترک  آٹوموبائل TOGG کے سینئر منیجر گرجان قارا قاش  اور ترکیہ کے پہلے ترک خلاباز  آلپر گیزر آوجی بھی پینلز مین  شرکت کر کے  اپنے  اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں