"دنیا کو زیادہ بہتراور خوشحال بنانے کی حمایت کرتے ہیں "ایردوان کا سال نو پر پیغام

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ نیا  سال ہمارے ملک، ہماری قوم اور پوری انسانیت کے لیے سود مند ثابت ہوگا،  ایردوان نے کہا کہ تمام ممالک کو غزہ میں معصوم شہریوں کے قتل عام کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے

2082547
"دنیا کو زیادہ بہتراور خوشحال بنانے کی حمایت کرتے ہیں "ایردوان کا سال نو پر پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ دنیا کو بہتر، منصفانہ اور زیادہ خوشحال مستقبل کے لیے تیار کرنے کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

صدر ایردوان نے اپنے نئے سال کا پیغام ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شیئر کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ نیا  سال ہمارے ملک، ہماری قوم اور پوری انسانیت کے لیے سود مند ثابت ہوگا،  ایردوان نے کہا کہ تمام ممالک کو غزہ میں معصوم شہریوں کے قتل عام کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ پوری انسانیت کے لیے زیادہ خوبصورت، زیادہ پرامن اور زیادہ خوشحال مستقبل کی امید کو برقرار رکھتے ہیں، ایردوان نے کہا کہ اس کے لیے، ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ نام نہاد جمہوری اور  آزاد ممالک خونخوار دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں کمی کریں، اس مقصد کے حصول کے لیے ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ تمام ممالک اور ادارے غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کریں، اس کے لیے ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے منصفانہ اور مخلصانہ کوششیں کی جاتی ہیں جو افراد کے لیے درد اور گھٹن کا باعث بنتی ہیں اور ملکوں کے وسائل کو ضائع کرتی ہیں، خصوصاً روس اور یوکرین کے ساتھ جنگ قابل ذکر ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ جن معاشروں کا استحصال کیا گیا ہے اور جن کی عزتیں صدیوں سے پامال ہو رہی ہیں، ان کی دولت ان کے اپنے مستقبل، خوشحالی اور سلامتی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امیدوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دنیا کے تمام ممالک، اداروں اور افراد کو مشترکہ اقدار اور اصولوں کے ساتھ مربوط ہونا چاہیے، ایردوان نے کہا:

ہم دنیا کو ایک بہتر، منصفانہ، زیادہ خوشحال مستقبل کے لیے تیار کرنے کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔" انہوں ن

 



متعللقہ خبریں