ٹی آرٹی بنیادی نشریاتی اداروں سے ٹکر لینے کی حد تک معیاری پروگرام نشر کرتا ہے، فخرالدین آلتون

غلط معلومات انسانی زندگی، صحت عامہ، جمہوریتوں اور معیشتوں کو براہ راست خطرہ بناتی ہیں

2074602
ٹی آرٹی بنیادی نشریاتی اداروں سے ٹکر لینے کی حد تک معیاری پروگرام نشر کرتا ہے، فخرالدین آلتون

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے ڈائریکٹر فخرالدین آالتون نے ڈیجیٹل دور میں سرکاری  نشریات کی اہمیت میں اضافہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئےترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کا حوالہ دیا۔

آلتون نے امسال استنبول میں منعقدہ 7ویں "TRT ورلڈ فورم 2023" کے "ڈیجیٹل دور میں سرکاری نشریات: چیلنجز اور مواقع" کے عنوان سے  ایک نشست  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

عوامی نشریاتی اداروں کو اعلیٰ سطح کے  معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے تیزی سے بدلتی ہوئی دلچسپیوں اور ذوق کا جواب دینے  کے قابل ہونے کی ضرورت  پر زور دینے والے آلتون نے کہا، "ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کے طور پر، ہم ان رجحانات سے حد درجےواقف ہیں اور عوامی نشریات کا پرچم  ہاتھ میں تھامنے والے TRT میں بڑی سرمایہ کاری کرنے  کے لیے ہم  اپنے سفر پر نکلے ہیں۔"

ڈیجیٹل دور میں سرکاری  نشریات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےفخرالدین آلتون نے اس عمل میں TRT کی پیش کردہ  مستند نشریات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ TRT میں کی گئی سرمایہ کاری کے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں آلتون نے کہا:"انگریزی، عربی اور دیگر علاقائی زبانوں میں ہمارے بین الاقوامی پروگرام اکثر  بنیادی  نشریات کے  پروگراموں سے ٹکر لیتے  ہیں۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غلط معلومات انسانی زندگی، صحت عامہ، جمہوریتوں اور معیشتوں کو براہ راست خطرہ بناتی ہیں، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات نے کہا کہ سچائی کے لیے لڑنے والے  اصلی  اداکار  سرکاری  نشریاتی ادارے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں