ٹی آر ٹی ورلڈ فورم سے ڈائریکٹتر جنرل مہمت زاہد سوبا جی کا خطاب

ایک ساتھ ترقی کرنا: ذمہ داریاں، اقدامات اور حل" کے مرکزی خیال کے ساتھ امسال استنبول میں 7ویں بار منعقد  ہونے والے "TRT ورلڈ فورم 2023" کا اہتمام کیا جا رہا ہے

2074560
ٹی آر ٹی ورلڈ فورم سے ڈائریکٹتر جنرل مہمت زاہد سوبا جی کا خطاب

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے  ڈائریکٹرجنرل  مہمت زاہد سوباجی نے کہا ہے کہ ہم مظلوموں کے حقوق اور دعووں کی عالمی سطح پر سنوائی کے  لیے 'طاقتور نشریات، مضبوط اثرات' کے نقطہ نظر  کے ساتھ پوری دنیا  تک  پہنچتے  ہیں۔

سوباجی نے "ایک ساتھ ترقی کرنا: ذمہ داریاں، اقدامات اور حل" کے مرکزی خیال کے ساتھ امسال استنبول میں 7ویں بار منعقد  ہونے والے "TRT ورلڈ فورم 2023" کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں  بتایا کہ تقریباً 100 ممالک سے 150 سے زائد مقررین اور 1000 سے زائد شرکاء  کے ساتھ 2 دنوں تک جاری رہنے والے  فورم میں علاقائی اور عالمی مسائل پر جامع بحث  ہو گی  اور حل کی تجاویز پر عالمی سطح پر  توجہ دلائی جائے گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، سوباجی  نے  واضح کیا کہ ہم اس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ بین الاقوامی میڈیا اس قتل عام کو جائز قرار دینے کے درپے  ہے۔

سوباجی  نے بتایا کہ TRT مضبوط اور کمزور کے درمیان  تفریق کیے  بغیر، انصاف کے اصولوں کی روشنی میں  رپورٹنگ  اور نشریات پیش کرتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سوباجی نے کہا کہ TRT اپنے قومی اور بین الاقوامی چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا میں نظر انداز کیے گئے اربوں لوگوں کی  صدا  بننے کے مقصد کو بالائے طاق رکھتا  ہے۔

"ہم مظلوموں کے حقوق اور دعووں سے  باخبر کرنے کے لیے 'مضبوط نشریات، مضبوط اثر'  پر مبنی اپنے نقطہ نظر  کے ساتھ پوری دنیا میں رسائی کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے ذہنوں میں بندشیں اٹھا لی جائیں۔ آج بہت سے ممالک کے عوام غزہ کے حقائق جاننے کے لیے TRT اور ترکیہ کی نشریات  سے استفادہ کر رہے  ہیں۔"  تاریخ کے سیاہ باب  میں شامل  نہ ہونے  خواہاں باضمیر انسان  ترکیہ کی  صدا اور موقف سے طاقت  حاصل کر رہے ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں