جمہوریہ کی صد سالا سالگرہ پر مزارِ اتا ترک پر ریکارڈ حاضری

29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے موقع پر کل11 لاکھ 82 ہزار 425 افراد نے مزار اتاترک  کا دورہ کیا اور ایک نیا ریکارڈ ٹوٹ گیا

2057864
جمہوریہ کی صد سالا سالگرہ پر مزارِ اتا ترک  پر ریکارڈ حاضری
anitkabir-29 ekim1.jpg
cumhuriyet muzesi 29 ekim.jpg
anitkabir 29 ekim.jpg

جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر مزاراتاترک جہاں عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کی قبر واقع ہے، اور پہلی ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی جو ریپبلک میوزیم کے طور پر کام کرتی ہے کی ریکارڈ تعداد میں عوام نے زیارت کی۔

وزارت قومی دفاع نے اطلاع دی ہے کہ 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے موقع پر کل11 لاکھ 82 ہزار 425 افراد نے مزار اتاترک  کا دورہ کیا اور ایک نیا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ"ہم ان 11 لاکھ  82 ہزار 425 زائرین  اور اپنے تمام لوگوں کا جو بھاری بھیڑ کی وجہ سے نہیں جا سکے تھے کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے 29 اکتوبر کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مزار اتارک پر حاضری  دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ۔ جمہوریہ ترکیہ کی صد سالہ سالگرہ پر  ہمارے جمہوریہ کے بانی، ہمارے کمانڈر انچیف، غازی مصطفیٰ کمال اتاترک اور اپنے تمام  قومی ہیرو کو  بڑے احترام  و عزت سے یاد کرتے ہیں۔"

وزیر ِثقافت اور سیاحت وزیر مہمت نوری ایرسوئے کا کہنا ہے  کہ 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کو  جمہوریہ میوزیم کو 1 لاکھ 12 ہزار 366 افراد نے ترکیہ  کی  دوسری عظیم الشان قومی اسمبلی کا دورہ کیا۔

وزیر ایرسوئے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریپبلک میوزیم کے دورے کے حوالے سے درج ذیل باتیں شیئر کیں۔

"ہم نے کل اپنے ریپبلک میوزیم میں زبردست جوش و خروش دیکھا۔ ہمارے جمہوریہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر، ہمارے ریپبلک میوزیم میں ہر وقت آنے والوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ہمارے تاریخی میوزیم نےایک لاکھ 12 ہزار 366 زائرین کی میزبانی کی۔ جمہوریہ زندہ باد۔ ..."

 



متعللقہ خبریں