ٹی آرٹی افریقہ ڈیجیٹل چینل کا افتتاح
صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون، TRT کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوبا جی اور افریقی نشریاتی یونین کے سینئر منیجر گریگوئیر نڈجاکا TRT افریقہ کی افتتاحی تقریریں کے بعد ٹی آرٹسی افریقہ نشریات کو شروع کردیا جائیگا۔

ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے نئے افریقہ ڈیجیٹل چینل "ٹی آر ٹی افریقہ" کی نشریات کا باقاعدگی سے آغاز کیا جا رہا ہے۔
ٹی آر ٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق "پہلی براڈکاسٹنگ سمٹ" جو اس سال پہلی بار ٹی آر ٹی اور دی افریقن یونین آف براڈکاسٹنگ کے ذریعے استنبول میں کل اور یکم اپریل کو منعقد ہو گی۔
اس سمٹ میں افریقی براڈ کاسٹک یونین کے نمائندے یکجا ہوں گے۔
کل شروع ہونے والے اجلاس کے پہلے روز ٹی آر ٹی کی جانب سے افریقی صحافیوں کے لیے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا جائیگا۔ جس میں 16 افریقی ممالک سے 23 صحافی شرکت کریں گے۔
سمٹ کے دوسرے دن عالمی توسیعی منصوبے کا حصہ ہونے بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ ترکیہ کی صداکو دنیا بھر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرنے والے ٹی آرٹی کے ، ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم TRTWorld ، TRT عربی، TRT روسی، TRT جرمن، TRT فرنچ اور TRT بلقان کے بعد اب ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ٹی آرٹی افریقہ کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون، TRT کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوبا جی اور افریقی نشریاتی یونین کے سینئر منیجر گریگوئیر نڈجاکا TRT افریقہ کی افتتاحی تقریریں کے بعد ٹی آرٹسی افریقہ نشریات کو شروع کردیا جائیگا۔
گامبیا سے لیکر مراکش تک، نائیجیریا سے لیکر کیمرون تک درجنوں افریقی ممالک میں فعال طریقے سے ٹی آرٹی افریقہ انگریزی، فرانسیسی، سواہیلی اور ہاوسا زبانوں میں خطے کے اصل چہرے کو پوری دنیا تک متعارف کرانے کے ساتھ اپنی نشریات کو شروع کرے گا۔