فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ترکیہ  اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے کنسرٹ کا انعقاد

فاؤنڈیشن ڈی فرانس کے تعاون سے پیرس کے اولمپیا کنسرٹ ہال میں "زلزلے کے متاثرین کے لیے دھڑکتا دل "  کے نام سے منعقد ہونے والے کنسرٹ   سے حاصل  ہونے  والی آمدنی ترکیہ  اور شام کے متاثرین کے لیے استعمال کی جائے گی

1959902
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ترکیہ  اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے کنسرٹ کا انعقاد
paris sanatcilar deprem destek.jpg
fazil say.jpg

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیانوسٹ  اور موسیقار فاضل سائے  سمیت کئی فنکاروں نے ترکیہ  اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا۔

فاؤنڈیشن ڈی فرانس کے تعاون سے پیرس کے اولمپیا کنسرٹ ہال میں "زلزلے کے متاثرین کے لیے دھڑکتا دل "  کے نام سے منعقد ہونے والے کنسرٹ   سے حاصل  ہونے  والی آمدنی ترکیہ  اور شام کے متاثرین کے لیے استعمال کی جائے گی۔

فرانس 2 ٹیلی ویژن چینل پر براہ راست نشر ہونے والے اس کنسرٹ میں پیانوسٹ  فاضل سائے کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ فنکاروں Gims، Zaz اور Patrick Bruel بھی اسٹیج پر آئَ اور انہوں نے بھی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے عطیات کی اپیل کی۔

کنسرٹ میں فرانس کی وزیر ثقافت ریما عبدالملک نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران علاقے میں  لوگوں کے تاثرات کو اسکرین پر پیش کیا گیا۔

کنسرٹ میں اپنی تقریر میں، فاضل سائے  نے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا  اور کنسرٹ میں حصہ لینے والے فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر ترک شہری  ہونے کے ناتے  فرانسیسی عوام کی یکجہتی  اور امداد کا شکریہ ادا کیا۔

فرانسیسی فنکار زاز جون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا  وہ ترکیہ  میں منعقد ہونے والے کنسرٹ کی آمدنی عطیہ کریں گے۔

اس کنسرٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی رات کو جمع کردہ عطیہ کی رقم  کے  2.3 ملین یورو تک پہنچنے کا اعلان کیا گیا۔

فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ ڈالنے کے خواہاں  افراد سے فاؤنڈیشن ڈی فرانس کی ویب سائٹ اور ڈاک کے ذریعے فنڈ جمع  کروانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں